سونا 200 روپے مہنگا ، فی تولہ قیمت 2 لاکھ ، 52 ہزار 700 ہو گئی

ہم نیوز  |  Jul 29, 2024

 عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہونے کے بعد مقامی مارکیٹ میں بھی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4 ڈالر کے اضافے سے 2 ہزار 390 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

پیر کو مقامی صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 200 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ  ،52 ہزار 700 روپے ہو گئی۔

فی تولہ سونا 500 روپے مہنگا، عالمی مارکیٹ میں بھی اضافہ ریکارڈ

اسی طرح  دس گرام سونے کی قیمت  172 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 16 ہزار 650 روپے ہو گئی ہے۔

اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2860 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2451.98 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More