ٹل میں تیل اور گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت

ہم نیوز  |  Jul 29, 2024

خیبر پختونخوا میں تیل و گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت کر لیا گیا۔

ترجمان پاکستان آئل فیلڈ کے مطابق ٹل بلاک میں رزگیر ون کنویں سے تیل و گیس کا ذخیرہ ملا ہے، کنویں سے یومیہ 250 بیرل خام تیل اور 20 ملین میٹر اسٹینڈرڈ کیوبک گیس حاصل ہو گی۔ کنویں کی کھدائی اس سال جنوری میں شروع کی گئی تھی۔

او جی ڈی سی ایل کا تیل اور گیس کی مقامی پیداوار بڑھانے کا اعلان

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ تیل و گیس کا کنواں پی او ایل، او جی ڈی سی اور پی پی ایل کی مشترکہ ملکیت ہے، پاکستان آئل فیلڈ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو خط بھیج کر دریافت سے متعلق آگاہ کر دیا۔

واضح رہے کہ دو ہفتے قبل اٹک میں بھی تیل اور گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت کر لیا گیا تھا جس سے یومیہ 714 بیرل خام تیل اور 10 ملین کیوبک فٹ گیس حاصل ہو رہی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More