جسٹس ( ر ) سردار طارق مسعود اور جسٹس ( ر ) مظہر عالم میاں خیل نے بطور ایڈہاک جج حلف اٹھا لیا

ہم نیوز  |  Jul 29, 2024

جسٹس ریٹائرڈ سردار طارق مسعود اور جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل نے سپریم کورٹ کے ایڈہاک جج کے طور پر حلف اٹھا لیا۔

حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں منعقد ہوئی ، چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے دونوں ججز سے حلف لیا ، حلف برداری تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز اور اٹارنی جنرل نے شرکت کی۔

خیبرپختونخوا بار کونسل کے4 ممبران کی سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی مخالفت

واضح رہے چند روز قبل صدر مملکت آصف زرداری نے سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی منظوری دی تھی جس کے بعد جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل ایک سال کیلئے سپریم کورٹ کے ایڈہاک جج تعینات ہوئے ہیں۔

20 جولائی کو سپریم جوڈیشل کمیشن نے جسٹس (ر) سردار طارق مسعود اور جسٹس (ر) مظہر عالم کو ایڈہاک جج تعینات کرنے کی سفارش کی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More