تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کی ضمانت منظور ، رہائی کا حکم

ہم نیوز  |  Jul 29, 2024

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ عروبہ کومل کی ضمانت منظور کر کے رہائی کا حکم دے دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شبیر بھٹی نے عروبہ کومل کی 50 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔

سماعت کے دوران وکیل سردار مصروف نے کہا کہ مقدمے میں پہلے سے دو خواتین کی ضمانت منظور ہو چکی ہے، عروبہ کومل ایف آئی آر میں نامزد بھی نہیں ہیں۔

تحریک انصاف کے رہنما امجد علی اور 36 کارکن میانوالی جیل سے رہا

واضح رہے ایف آئی اے نے دو روز قبل عروبہ کومل کو پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں گرفتار کیا تھا ،عروبہ کومل کو گزشتہ روز ڈیوٹی مجسٹریٹ مرید عباس نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More