مولانا ہدایت الرحمان کابلوچستان حکومت سے علیحدگی کا اعلان

ہم نیوز  |  Jul 28, 2024

رکن بلوچستان اسمبلی اور جماعت اسلامی کے رہنما مولانا ہدایت الرحمان نے پیپلزپارٹی کی سربراہی میں قائم بلوچستان حکومت سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔

جماعت اسلامی کے رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیر کے روز سے اپوزیشن بنچوں پر بیٹھوں گا اور انہیں بتاؤں گا کہ اپوزیشن کیا ہوتی ہے، وزیراعلی کی حمایت اس لیے نہیں کی کہ مراعات چا ہئیں۔

پی ٹی آئی کی حکومت گرانے میں جنرل(ر) باجوہ کا ہاتھ تھا ، شفقت محمود

انہوں نے مطالبہ کیا کہ لاپتہ افراد کو بازیاب کر کے منظر عام پر لایا جائے، آئین کے مطابق جلسہ کرنا ہر سیاسی جماعت کا حق ہے، حکومت لوگوں سے سیاسی حق چھین کر کیا پیغام دینا چاہتی ہے۔

صوبائی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ موبائل سروس اور روڈ بند کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔رکن صوبائی اسمبلی نے کہا کہ گوادر میں فائرنگ ہوئی ہے، مسائل حل کریں، ماؤں اور بہنوں پر تشدد کرنے سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More