پی ٹی آئی کی حکومت گرانے میں جنرل(ر) باجوہ کا ہاتھ تھا ، شفقت محمود

ہم نیوز  |  Jul 28, 2024

سابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے کہ ہمیں حکومت میں لانے پھر ہماری حکومت گرانے اور پی ڈی ایم کی حکومت بنانے میں جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کا رول تھا۔

اینکرپرسن منصور علی خان کیساتھ پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ امریکا کی طرف سے سائفر پہلی دفعہ نہیں آیا بلکہ کئی دفعہ آچکا ہے ، بانی پی ٹی آئی کے جلسے میں سائفر لہرانے سے امریکا اور پاکستان کے تعلقات میں کوئی فرق نہیں پڑا۔

عالمی منڈی میں تیل سستا، پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے وقت کچھ لوگ بانی پی ٹی آئی کو غلط مشورہ دے رہے تھے جن پر مجھے شدید غصہ تھا لیکن اس وقت میری کوئی بات سننے کو تیار نہیں تھا ۔ میرا اس وقت نقطہ نظر یہ تھا کہ تحریک عدم اعتماد آنے کیساتھ ہمیں ایگزٹ کر جانا چاہیے تھا۔

شفقت محمود کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد آرہی تھی اور ہماری حکومت ختم ہونے جارہی تھی ، ہم منسٹریوں سے فار غ ہو رہے تھے ، ہر چیز الٹ پلٹ ہو رہی تھی ، لیکن سائفر کو سیاسی طور پر کھیلنا میرے لیے کوئی انوکھی بات نہیں تھی ، یہ پالیٹکس ہو رہی تھی۔

اسلام آباد: تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات میں توسیع

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو ذاتی طور پر جنرل باجوہ پر بہت غصہ تھا کیونکہ وہ سمجھتے تھے جو کچھ ہوا ہے وہ ان کے مرضی کے بغیر نہیں ہو سکتا تھا، مجھے بھی اس بات کا دکھ ہے، اگر ہم چلتے رہتے تو یہ تیسری حکومت ہوتی جو اپنی مدت پوری کرتی ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More