عالمی منڈی میں تیل سستا، پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

ہم نیوز  |  Jul 28, 2024

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی ریلیف کا امکان ہے۔ 

ذرائع کے مطابق یکم اگست سے پیٹرولیم مصنوعات 11 روپے فی لیٹر تک سستی ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرول کی فی لیٹر میں 5 روپے 50 پیسے تک کمی کا امکان ہے، جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں آئندہ 15 روز کیلئے 11روپے تک کمی متوقع ہے۔

پی ٹی آئی کا 5 اگست کو ملک بھر میں احتجاج کا اعلان

اسی طرح یکم اگست سے مٹی کا تیل 5 روپے 84 پیسے اور لائیٹ ڈیزل 5 روپے فی لیٹر تک سستا ہونے کا امکان ہے۔اس وقت پیٹرول کی قیمت 275 روپے 60 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 284 روپے فی لیٹر ہے۔حکومت نے 15 جولائی کو پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 99 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ 15 روز کیلئے قیمتوں کا تعین زیرو ایکسچینج ریٹ پر متوقع ہے، لیکن ٹیکس لیول کو ایڈجسٹ یا بڑھا کر قیمتیں برقرار بھی رکھی جاسکتی ہیں۔

آئی پی پیز ملکی معیشت کیلئے ناسور، دھرنا جاری رہے گا، لیاقت بلوچ

گزشتہ 10 روز کے دوران عالمی مارکیٹ میں خام تیل سستا ہوا ہے، امکان ہے کہ عالمی سطح پر قیمتوں میں کمی کا ریلیف عوام تک پہنچایا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More