پی ٹی آئی کا 5 اگست کو ملک بھر میں احتجاج کا اعلان

ہم نیوز  |  Jul 28, 2024

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )نے 5 اگست کو ملک بھر میں بھرپور احتجاج کی کال دیدی۔

پی ٹی آئی رہنماؤں عمرایوب، اسد قیصر نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کی، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے، ملک میں نئے انتخابات ہی مسائل کا واحد حل ہے۔

عمران خان اور بیرسٹر سیف کی اڈیالہ جیل میں ملاقات، تفصیلات سامنے آگئیں

سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ ہمارے 41 ایم این ایز کو خصوصی ٹارگٹ کیا جارہا ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد یہ کارروائیاں کی جارہی ہیں، ایم این ایز کے خلاف کارروائیوں پر سپریم کورٹ ازخودنوٹس لے۔

ہمارے ایم این ایز پر دباؤ ڈالنا سپریم کورٹ کے فیصلے کی توہین ہے، کیا ملک اس طرح چلے گا؟ ایم این ایز پر دباؤ ڈالنے کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دو ایشوز پرپورے ملک میں 5اگست کو جلسے اور مظاہرے کریں گے، بانی پی ٹی آئی کو پانچ اگست کو غیرقانونی طریقے سے گرفتار کیا گیا، بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور مہنگائی کیخلاف بھرپور مظاہرے کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ  پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی )جماعت اسلامی کے احتجاج کو سپورٹ کرتی ہے۔

ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے آئی پی پیز ملک کو دیمک کی طرح چاٹ گئے، بیرسٹر سیف

اسد قیصر نے مزید کہا کہ ہمارے ارکان، سوشل میڈیا ورکرز کو گرفتار کیا جا رہا ہے ، ہم شہباز شریف اور مریم نواز کے اقدامات کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ تمام ناجائز مقدمات ختم کیے جائیں ۔ اس حکومت کے خاتمے کیلئے تمام جماعتوں کو مل کر بیٹھنا ہو گا ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More