ہیٹ ویو کے باعث امتحانات ملتوی، دفاتر اور بینکوں میں بھی چھٹی

سچ ٹی وی  |  Jul 28, 2024

ایران میں آج شدید گرمی اور حبس کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کردیے گئے جب کہ دفاتر اور بینک بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران میں درجہ حرارت 40 سے 50 ڈگری تک جا پہنچا ہے۔ شدید گرمی میں شہریوں کی حالت غیر ہوگئی۔

ایران میں ہیٹ ویو کے باعث اب تک 250 سے زائد افراد کو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ درجن سے زائد معمر افراد جاں بحق ہوگئے تاہم ان کی اموات کی وجہ ’ہیٹ ویو‘ کے ہونے کی تصدیق نہیں کی گئی۔

ایران میں آج ہیٹ ویو کے باعث سرکاری ادارے بھی بند رکھے جائیں گے تاہم ہنگامی خدمات کے ادارے بدستور کام کریں گے جب کہ نجی اداروں کو اوقات کار نصف کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید 4 روز تک گرمی کی لہر جاری رہنے کی پیشن گوئی کرتے ہوئے شہریوں کو بلاضرورت گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔

موسمی تبدیلیوں کے باعث دنیا بھر میں شدید گرمی، بے موسم کی بارشوں اور برفباری اور سیلاب سے معمولات زندگی شدید متاثر ہو رہے ہیں۔

عالمی سطح پر موسمیاتی تغیرات اور ان کے اثرات سے بچنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل تیار کرنے اور اس پر عمل درآمد کے لیے ماہرین سر جوڑ کر بیٹھ گئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More