کرم میں قبائل کے درمیان لڑائی جاری ، جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہو گئی

ہم نیوز  |  Jul 28, 2024

کرم کے دو قبائل کے درمیان اراضی تنازع  پر فائرنگ کا سلسلہ پانچویں روز بھی جاری ہے ، جاں بحق افراد کی تعداد 20 تک پہنچ گئی۔

ذرائع کے مطابق پارا چنار اور صدہ شہر پر متعدد میزائل فائر کیے گئے ہیں ، کئی دیہات میں جاری جھڑپوں میں اب تک 112 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

لاڑکانہ ، بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے ، فائرنگ سے باپ ، بیٹا اور 2 بھائی جاں بحق

کشیدہ صورتحال کے باعث پارا چنار سے پشاور مین روڈ بھی ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند ہے ،متاثرہ علاقوں میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موجود ہے۔

ایم این اے انجینئر حمید حسین کا کہنا ہے کہ اسپتال اور مارکیٹ میں ادویات ختم ہو گئی ہیں جبکہ ممبر صوبائی اسمبلی علی ہادی عرفانی نے کہا ہے کہ حکومت فائر بندی کے لیے فوری اقدامات کرے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More