جسٹس (ر) طارق مسعود ، جسٹس (ر) مظہر عالم میاں خیل کل بطور ایڈہاک جج حلف اٹھائیں گے

ہم نیوز  |  Jul 28, 2024

جسٹس ریٹائرڈ سردار طارق مسعود اور جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل کل بطور ایڈہاک جج سپریم کورٹ حلف اٹھائیں گے۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ دونوں ایڈہاک ججز سے حلف لیں گے، حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ بلڈنگ کے ججز بلاک کمیٹی روم میں دن 11 بجے ہو گی۔

جسٹس شہزاد احمد خان، جسٹس عقیل احمد عباسی اور جسٹس شاہد بلال حسن نے بطور جج سپریم کورٹ حلف اٹھا لیا

دونوں ججز کو ایک سال کیلئے بطور ایڈہاک جج سپریم کورٹ تعینات کیا گیا ہے۔ صدر مملکت آصف زرداری نے ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی منظوری دی تھی۔

واضح رہے کہ جسٹس (ر) مظہر عالم میاں خیل نے پہلے ایڈہاک جج بننے سے معذرت کی تھی۔ جوڈیشل کمیشن نے جسٹس (ر) طارق مسعود اور جسٹس (ر) مظہر عالم  کو ایک سال کیلئے ایڈہاک جج تعینات کرنے کی سفارش کی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More