گولان کے علاقے میں میزائل حملہ ، 12 اسرائیلی ہلاک ، 30 زخمی

ہم نیوز  |  Jul 28, 2024

اسرائیل کے زیر قبضہ گولان کے پہاڑی علاقے پر حملے میں 12 اسرائیلی ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق مقبوضہ گولان کے گاؤں مجدل شمس پر 40 میزائل فائر کیے گئے تاہم اسرائیلی ڈیفنس سسٹم میزائل روکنے میں ناکام رہا۔

غزہ ، بمباری سے درجنوں فلسطینی شہید ، حماس کی جنگ بندی مذاکرات سے دستبرداری کی تردید

میزائل گرنے کے وقت یہودی آبادکار میونسپلٹی عمارت کے باہر جمع تھے جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 12 افراد ہلاک ہو گئے۔ زخمیوں میں سے 17 کی حالت تشویشناک ہے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ہماری انٹیلی جنس کے مطابق مجدل شمس پر راکٹ حملے حزب اللہ نے کیے تاہم لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے گولان حملوں میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔

حماس کے جنگجووں نے اسرائیلی فوجی گاڑی راکٹ سے اڑا دی ، 8 ہلاک

اسرائیلی فوج کے مطابق گولان میں اسرائیلی شہریوں پرحملہ 7  اکتوبرکے بعد سب سے ہلاکت خیز حملہ ہے، حزب اللہ کو راکٹ حملوں کا جواب دینے کی تیاری کر رہے ہیں۔

 

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More