راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس پاک سیکرٹریٹ سے آئی جے پی تک بحال

ہم نیوز  |  Jul 28, 2024

جماعت اسلامی کے دھرنے کے باعث تین دن سے بند راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس جزوی طور پر بحال کر دی گئی ہے۔

میٹرو بس سروس اسلام آباد پاک سیکرٹریٹ سے آئی جے پی تک بحال کی گئی ہے جبکہ  فیض آباد سے صدر میٹرو اسٹیشن تک معطل ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں آج دن 2 بجے کے بعد میٹرو بس سروس مکمل بحال کی جائے گی۔

لاہور: میٹرو بس منصوبے پر کام کرنے والے 50 ملازمین نوکریوں سے فارغ

واضح رہے کہ مہنگائی اور بجلی کے بلوں میں اضافے کیخلاف جماعت اسلامی کا احتجاج تین دن سے جاری ہے جس کے باعث میٹرو سروس کے علاوہ مری روڈ پر بھی ٹریفک معطل ہے۔

اس سے قبل تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج کی کال کے باعث میٹرو بس سروس آئی جے پی سے پاک سیکرٹریٹ تک بند کی گئی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More