علامہ اقبال ایئر پورٹ پر پی آئی اے کی ایئر ہوسٹس غیر ملکی کرنسی اسمگلنگ کرتے گرفتار

ہم نیوز  |  Jul 28, 2024

لاہور علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر پی آئی اے کی ایئر ہوسٹس کو غیر ملکی کرنسی اسمگلنگ کرنے کی کوشش میں رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔

قومی ائر لائن کی ایئر ہوسٹس نے اپنی جرابوں میں ایک لاکھ 30 ہزار سعودی ریال چھپا رکھے تھے ، ایئر ہوسٹس کو جدہ جانے والی پرواز سے آف لوڈ کر دیا گیا۔

غیر متعلقہ پاسپورٹ رکھنے پر پی آئی اے کی فضائی میزبان کینیڈا میں گرفتار

مقدمہ درج کرنے کے بع ایئر ہوسٹس کو آئی اینڈ پی کے حوالے کر دیا گیا ، اس حوالے سے ڈی سی کسٹم راجہ بلال کا کہنا ہے کہ کرنسی اسمگلنگ میں ملوث دیگر افراد کی بھی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More