سرگودھا کے شہری نے حافظ نعیم کی نظر کی عینک ایک کروڑ ، 10 لاکھ روپے میں خرید لی

ہم نیوز  |  Jul 28, 2024

جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن کی نظر کا چشمہ دھرنے میں شریک سرگودھا سے تعلق رکھنے والے شہری نے ایک کروڑ اور دس لاکھ روپے میں خرید لیا۔

لیاقت باغ راولپنڈی میں جاری جماعت اسلامی کے دھرنے میں حق دو عوام کو تحریک کے لیے فنڈز کی اپیل کی گئی تھی۔

جماعت اسلامی دھرنا، حکومتی درخواست مسترد، مذاکرات کی پیشکش قبول

واضح رہے کہ جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نزدیک کی نظر کمزور ہونے کے باعث پڑھنے کے لیے چشمہ استعمال کرتے ہیں۔

دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا تھا کہ وہ مطالبات کی منظوری تک دھرنا ختم نہیں کریں گے اور ہو سکتا ہے کہ وہ دھرنے کو مارچ میں تبدیل کر دیں ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More