کراچی: گیس سلنڈر دھماکہ، خواتین بچوں سمیت 12 افراد زخمی

ہم نیوز  |  Jul 28, 2024

کراچی: شہر قائد میں گیس سلنڈر پھٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت 12 افراد زخمی ہو گئے۔

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن 10 نمبر کے قریب گھر میں سلنڈر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں گھر کی دیوار اور چھت بھی گر گئی۔

ریسکیو کے مطابق حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 12 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی دھرنا، حکومتی درخواست مسترد، مذاکرات کی پیشکش قبول

اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں 4 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں۔ زخمی ہونے والوں میں 3 افراد کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

دھماکے سے گھر کی دیوار گری جس کی وجہ سے پڑوس کے گھر کی چھت گر گئی اور مکان مکمل تباہ ہو گیا۔ جس کے نتیجے میں پڑوسن اور اس کے 3 بچے زخمی ہوئے۔

متاثرہ اہلخانہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو سال سے گیس نہیں آ رہی جس کی وجہ سے علاقے کے ہر گھر میں گیس سلنڈر کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More