ہنڈا کی اپنی مشہور زمانہ گاڑی ‘سٹی’ پر زبردست پیشکش

ہم نیوز  |  Jul 27, 2024

کارساز کمپنی ہنڈا نے خریداروں کی توجہ حاصل کرنے کیلئے دلچسپ آفر لگا دی ہے۔

ہنڈا سٹی 1.2میں وی ٹی ای سی انجن دیا گیا ہے، اس گاڑی میں ٹچ سکرین ڈسپلے اور سمارٹ فون کنیکٹویٹی جیسے فیچرز مہیا کیے گئے ہیں۔ گاڑی میں دیئے گئے سیفٹی فیچرز میں اینٹی لاک بریکنگ سسٹم (اے بی ایس)، الیکٹرانک بریک فورس ڈسٹری بیوشن (ای بی ڈی) اور ملٹی پل ایئربیگز وغیرہ شامل ہیں۔

تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کے خلاف ریفرنس دائر کردیا

ہنڈا پاکستان اپنی کامیابی کے 30سال مکمل ہونے پر سٹی 1.2خریدنے والوں کو محض 30ہزار روپے میں گاڑی کا انٹیریئر ہائی گریڈ کرانے کی آفر دے رہی ہے۔

یہ آفر محدود مدت کے لیے ہے اور صرف ہنڈا سٹی 1.2ایم ٹی اور ہنڈا سٹی 1.2سی وی ٹی کے لیے ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More