پنجاب بھر میں کوڑا ٹیکس عائد کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

ہم نیوز  |  Jul 27, 2024

پنجاب کے تمام شہروں میں کوڑا ٹیکس عائد کر دیا گیا۔ صوبائی کابینہ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈیولپمنٹ نے کوڑا ٹیکس نافذ کرنے کی منظوری دی جس کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

حکومت پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کوڑاٹیکس، دیہاتی شہری علاقوں کے رہائشی افراد کے ساتھ چھوٹے اوربڑے کاروبار پر لگایا گیا ہے۔

کوڑاٹیکس پنجاب بھر میں چھوٹے اور بڑے گھروں کی تناسب پر لگایا دیا گیا ہے۔ کچی آبادیوں کے مکینوں پر کوڑاٹیکس لگا دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق دیہاتوں میں 5 سے 10 مرلہ گھر پر 200 روپے ماہانہ کوڑا ٹیکس لگانے کی منظوری دی گئی ہے۔

راول ڈیم میں ہزاروں مچھلیاں پراسرار طور پرمر گئیں

دس مرلہ سے ایک کنال یا بڑے گھر پر 400 روپے ماہانہ کوڑا ٹیکس لگایا گیا ہے۔ دیہاتوں میں چھوٹے کاروبار اور دکانوں وغیرہ پر 300، درمیانے درجے کے کاروبار پر 700 جبکہ بڑے بزنس، فیکٹری، کارخانوں اورپیٹرول پمپس وغیرہ پر 700 روپے کوڑا ٹیکس لگایا گیا ہے۔

لاہور شہر پر کوڑاٹیکس کی شرح دیہاتوں کی نسبت بڑھائی گئی ہے۔ شہری آبادی میں 5 مرلہ گھر پر 300، 5 سے 10 مرلہ گھر تک 500 روپے ماہانہ لیا جائے گا۔ دس مرلہ سے ایک کنال گھر پر 2 ہزارجبکہ اس سے بڑے گھر پر 5 ہزار ماہانہ ٹیکس لگایا گیا ہے۔

شہروں میں دکانوں وغیرہ پر 500 روپے، درمیانے درجے کا کاروبار کرنے والوں سے ایک ہزارٹیکس عائد کیا گیا ہے۔ شہروں میں فیکٹریوں، کارخانوں اور بڑے کاروبار کرنے والوں سے تین ہزار روپے ماہانہ ٹیکس لگایا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More