سوشل میڈیا پر اداروں کیخلاف مہم کی تحقیقات کیلئے 5 رکنی جے آئی ٹی تشکیل

ہم نیوز  |  Jul 27, 2024

پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف منظم مہم کی تحقیقات کیلئے 5 رکنی جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے 5 رکنی تحقیقاتی کمیٹی کی منظوری دی۔ آئی جی اسلام آباد جے آئی ٹی کی سربراہی کریں گے۔

عمران خان کی جیل سے تصویر ایک وکیل نے لیک کی، تحقیقاتی ٹیم کی ایکشن کی سفارش

ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم، ایف آئی اے کے انسداد دہشتگردی ونگ کے ڈائریکٹر، اسلام آباد کے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اور اسلام آباد سی ٹی ڈی کے ایس ایس پی کمیٹی کے ممبر ہوں گے۔

جے آئی ٹی موصول ہونے والے مواد کو مدنظر رکھتے ہوئے ریاست کے خلاف منظم مہم کی تحقیقات کرے گی۔

سوشل میڈیا مہم چلانے والوں کیخلاف جے آئی ٹی بنانے کی منظوری

خیال رہے کہ چند روز قبل پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر اسلام آباد میں قائم ڈیجیٹل میڈیا سیل کے مرکزی دفتر پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شواہد کی بنیاد پر چھاپہ مارا تھا۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More