پیرس اولمپکس کی مشعل روشن

ہم نیوز  |  Jul 27, 2024

پیرس اولمپکس کی شمع روشن کر دی گئی۔ کھیلوں کے سب سے بڑے ایونٹ کی افتتاحی تقریب میں عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ لیڈی گاگا اور سیلین ڈیان نے آواز کا جادو جگایا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فرانسیسی صدر نے پیرس اولمپکس کے آغاز کا اعلان کیا۔ مشعل فرانس کے جوڈو کاٹیڈی رینر اور اسپرنٹر میری ہوزے پیرک نے مشعل روشن کی۔

پیرس اولمپکس کا رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے باقاعدہ طور پر آغاز کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں پیرس کے مشہور دریائے سین میں تقریباً 10 ہزار 500 ایتھلیٹس کی 94 کشتیوں کے 3.5 میل طویل بیڑے پر غیر روایتی انداز میں آمد ہوئیں۔

پیرس میں منعقد ہونے والے کھیلوں کے سب سے بڑے ایونٹ کی افتتاحی تقریب میں عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ لیڈی گاگا اور سیلین ڈیان نے آواز کا جادو جگایا۔ تقریب میں 3000 کے قریب فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پیرس اولمپکس 2024: افتتاحی تقریب سے چند گھنٹے پہلے ہنگامہ آرائی

کشتیوں پر آمد کے بعد اولمپکس میں حصہ لینے والے والے ہر ملک ایتھلیٹس کی نمائندگی کرنے والے علمبرداروں نے اولمپکس کے ترانے، اولمپکس کی پرچم کشائی اور اولمپکس کی مشعل روشن کیے جانے کے لیے ایفل ٹاور نیچے قطاریں بنائیں۔

افتتاحی تقریب میں غیر روایتی انداز میں مختلف ممالک کے دستوں کی آمد ہوئی۔پاکستانی دستے کی آمد دیگر چار ملکوں کے دستوں کے ہمراہ کشتی پر ہوئی ، پاکستانی دستے کے علاوہ کشتی پر  نیوزی لینڈ، عمان، یوگنڈا اور ازبکستان بھی تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More