سونے کی قیمت میں بڑی کمی.. ایک تولہ سونا اب کتنے کا ملے گا؟

ہماری ویب  |  Jul 26, 2024

گزشتہ دنوں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد اب سونا دوبارہ سستا ہوگیا ہے. سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 300 روپے کی واضح کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 2300 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 50 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔

جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 972 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 14 ہزار 763 روپے ہوگئی ہے

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 43 ڈالر کم ہوکر 2 ہزار 370 ڈالر فی اونس تک جا پہنچی ہے.

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More