وزیراعلیٰ پنجاب کا ستھرا پنجاب پروگرام کے فوری آغاز کا حکم

ہم نیوز  |  Jul 26, 2024

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ستھرا پنجاب پروگرام کے فوری آغاز کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا، ستھرا پنجاب پروگرام، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سروسزکی آؤٹ سورسنگ پرانہیں بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ سرگودھا اور ساہیوال کی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیاں بھی جلد پوری طرح فنکشنل ہو جائیں گی، پنجاب بھرمیں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کیلئے361 نجی کمپنیاں رجوع کر چکی ہیں۔

مسافر کوچ اور ٹریلر میں ٹکر ، 3 افراد جاں بحق،10 سے زائد زخمی

اس موقع پر پنجاب بھر میں صفائی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا، وزیراعلیٰ نے چھوٹے بڑے شہرو ں کے تمام علاقوں کی یکساں صفائی کی ہدایت کی، اس کے علاوہ انہوں نے نالوں کی صفائی کی ذمہ داری میں کوتاہی نہ برتنے کی بھی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اربن، سیمی اربن اور رورل علاقوں کی بھرپور صفائی یقینی بنائی جائے، لاہور اور سرگودھا سمیت متعدد شہروں میں صفائی کی صورتحال تسلی بخش نہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More