پی ٹی آئی پر پابندی خارج از امکان نہیں، فیصلہ مشاورت سے ہو گا، خواجہ آصف

ہم نیوز  |  Jul 26, 2024

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی خارج از امکان نہیں۔ فیصلہ اتحادیوں کی مشاورت سے ہوگا۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج سب جماعتوں کا حق ہے وہ کریں اس سے کچھ فرق نہیں پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بھوک ہڑتال سمیت تمام فیصلے علامتی ہوتے ہیں۔ پی ٹی آئی کو کھانے پینے کی عادت ہے اس لیے بھوک ہڑتال کر رہے ہیں۔ میں خیر سگالی کے طور پر کھانا بھجوا دیتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت نئے امتحان میں پھنس گئی

خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی نے سیاست میں بات چیت کی گنجائش نہیں چھوڑی۔ سیاسی پارٹیاں اور سیاسی کارکنان ایسی حرکتیں اور باتیں نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا کہ کابینہ میں پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق کوئی گفتگو نہیں ہوئی۔ پابندی کا فیصلہ اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے ہو گا تاہم پی ٹی آئی پر پابندی خارج از امکان نہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More