کراچی: ڈیفنس میں فائرنگ، 3 افراد جاں بحق

ہم نیوز  |  Jul 26, 2024

کراچی: ڈیفنس خیابان نشاط میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ڈیفنس خیابان نشاط میں 2 گروپوں کے درمیان فائرنگ ہوئی۔ جو پرانی رنجش کا نتیجہ لگتی ہے۔ ملزمان ایک گاڑی میں زخمی یا لاشوں کو لے کر بھاگے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق پولیس ملزمان کی گاڑیوں کا پیچھا کر رہی ہے اور اسپتالوں کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے کہ فوری طور پر آگاہ کریں۔ مزید ہلاکتیں یا زخمی کتنے ہیں جلد تفصیل سامنے آ جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کے بارہ ملزمان پرسائبر ٹیررازم کا مقدمہ درج

وزیر داخلہ سندھ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے واقعے کی تفصیلات طلب کر لیں۔ وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کہا کہ کوئی بھی قانون سے بالا تر نہیں ہے اور قانون کی رٹ کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کو یقینی بنایا جائے اور کسی کو بھی ہر گز اجازت نہیں کہ شہر کے امن کو نقصان پہنچائیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More