41 آزاد ارکان کامعاملہ،الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

ہم نیوز  |  Jul 25, 2024

الیکشن کمیشن نے 41 آزاد ارکان کے معاملہ پر سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے فیصلے پر وضاحت کی درخواست سپریم کورٹ میں جمع کرا دی، درخواست میں کہا گیا ہے کہ 41اراکین نے پارٹی وابستگی کی دستاویزات جمع کرا دی ہیں۔

پی ٹی آئی کے 39 ارکان اسمبلی کا نوٹیفکیشن جاری

41اراکین نے لکھا کہ وابستگی تحریک انصاف کنفرم کرے گی،الیکشن کمیشن ریکارڈ میں تحریک انصاف کا کوئی پارٹی اسٹرکچر نہیں ہے۔

پی ٹی آئی کی عدم موجودگی میں آزاد ارکان کی پارٹی وابستگی کون کنفرم کرےگا؟بیرسٹر گوہر علی خان الیکشن کمیشن ریکارڈ میں پارٹی چیئرمین نہیں ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More