پولیس مسلح گروہ کے دفاتر کیخلاف بلا تفریق کارروائی کرے گی،ایپکس کمیٹی پختونخوا

ہم نیوز  |  Jul 25, 2024

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی زیر صدارت صوبائی ایپکس کمیٹی کااجلاس ہوا۔

جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ  دہشتگرد ہر صورت قابل مذمت ہیں ، ان کیخلاف کارروائی ہو گی ،پولیس مسلح گروہ کے دفاتر کیخلاف بلا تفریق کارروائی کرے گی ۔

نیشنل بینک حیدرآباد پھولیلی برانچ میں ایک ارب 12 کروڑ کے فراڈ اور غبن کا انکشاف

عسکری اداروں نے واضح کیا کہ خیبرپختونخوا میں کوئی آپریشن نہیں ہو رہا ،دہشتگرد عناصر کیخلاف کارروائی پولیس اور سی ٹی ڈی کرے گی۔

سرحد کے قریب ایسے علاقوں میں جہاں پولیس کارروائی نہ کر سکے وہاں فوج کی مدد لی جائیگی ،پولیس کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ ہر وقت گشت کو یقینی بنایا جائے ،نئی اسامیوں کی تخلیق میں جنوبی اضلاع کو ترجیح دی جائے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More