کیا یہ واقعی کمرہ ٹھنڈا کرتا ہے؟ جانیں منی اے سی کولر کو چلانے کا طریقہ اور اس کی قیمت

ہماری ویب  |  Jul 25, 2024

آج کل سوشل میڈیا پر منی اے سی کولر کے کئی اشتہار سامنے آتے ہیں. اس آرٹیکل میں ہم اسی کے بارے میں بات کریں گے اور آپ کو اس کے استعمال کا صحیح طریقہ اور قیمت کے بارے میں آگاہ کریں گے.

سب سے پہلے آپ کو یہ بتا دیں کہ منی اے سی کولر چارج ایبل ہر گز نہیں ہے نا ہی اس میں کوئی بیٹری لگتی ہے بلکہ یہ براہ راست سوئچ یا پاور بینک سے کنیکٹ کر کے چلایا جاتا ہے. اس میں زیادہ سے زیادہ 3 گھنٹے کا ٹائمر دیا ہوتا ہے البتہ بغیر ٹائمر کے جتنی دیر چلانا چاہیں منی اے سی کولر چلے گا.

منی اے سی کولر کو چلانے کا طریقہ یہ ہے کہ اس کے اوپر دیے گئے حصے میں پانی ڈال دیں اور چاہیں تو برف کے کیوبس بھی ڈال دیں تاکہ زیادہ ٹھنڈی ہوا آسکے. یہ کولر نمی والی ہوا دیتا ہے.

اس منی اے سی کولر کے سامنے کی جانب 4 سے 5 بٹن دیے گئے ہوتے ہیں جس میں سے ایک اس کے پنکھے کی اسپیڈ طے کرتا ہے اور ایک ٹارچ آن یا آف کرتا ہے. باقی بٹنز بھی مختلف فیچرز کے لئے دیے گئے ہوتے ہیں.

منی اے سی کولر کے درمیانے حصے میں ایک ڈبیا سی موجود ہوتی ہے جس میں کوئی خوشبو وغیرہ بھری جاسکتی ہے. یہ کمرے میں ہوا دینے کے ساتھ کمرے کو خوشبودار رکھنے میں مدد کرتی ہے.

مختلف یوٹیوبرز کے ریویوز کے مطابق منی اے سی کولر اگرچہ کمرے کو اے سی جتنا ٹھنڈا تو نہیں کرتا لیکن اس کی ہوا ایک یا دو لوگوں کے لئے کافی ہوتی ہے. ایسے لوگ جو شدید گرمی میں اے سی خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے ان کے لئے منی اے سی کولر فائدہ مند ہے کیونکہ یہ زیادہ بجلی بھی نہیں لیتا.

منی اے سی کولر کی قیمت کم سے کم 2000 سے شروع ہوتی ہے اور 3000 میں یہ بآسانی مل جاتا ہے.

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More