الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے39اراکین کے نوٹیفکیشن ویب سائٹ پر جاری کر دئیے

ہم نیوز  |  Jul 25, 2024

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے39اراکین قومی اسمبلی کے نوٹیفکیشن ویب سائٹ پر جاری کر دئیے ہیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے 12جولائی کے فیصلے کی روشنی میں نوٹیفکیشن جاری  کئے گئے ۔

شعیب شاہین پی ٹی آئی کے قائم مقام سیکرٹری اطلاعات تعینات

پی ٹی آئی کے جن اراکین قومی اسمبلی کے نوٹیفکیشن جاری کئے گئے ان میں امجد علی خان،سلیم رحمان ،سہیل سلطان ،محمدبشیر خان،محبوب شاہ،جنیداکبر،علی خان جدون،اسد قیصرشامل ہیں ۔

اس کے علاوہ نوٹیفکیشن میں شہرام خان ، مجاہد علی ، انور تاج اورفضل محمود خان،ارباب عامر ایوب ، شاندانہ گلزارخان ، شہر علی ارباب آصف خان ،احد علی شاہ ، شاہد خان ، قاسم علی شاہ اور شیرافضل مروت کے نام بھی شامل ہیں۔

شیخہ مہرہ نے طلاق کے بعد پہلی پوسٹ شیئر کر دی

اسامہ احمد ، شفقت عباس اورعلی افضل ساہی،حیدر علی خان ، ناصراحمد ، راناعاطف ، چنگیزاحمد خان ، محمد علی سرفراز،خرم شہزاد،سردار محمد عاطف خان کھوسہ، حسن نواز خان ، ملک محمد عامر ڈوگر،زین قریشی ،رانا محمد فرازنون ، ممتاز مصطفیٰ ،محمد شبیرعلی قریشی،عنبر مجید، اویس حیدر کھوکھر اور زرتاج گل کے نام بھی شامل ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More