کرم ، اراضی تنازع پر قبائل کے درمیان فائرنگ ، ایک شخص جاں بحق ، 37 زخمی

ہم نیوز  |  Jul 25, 2024

ضلع کرم میں اراضی کے تنازع پر دو قبائل کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 37 زخمی ہو گئے۔

 پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے مطابق ضلع کرم کے علاقے بوشہر اور مالی خیل میں رہنے والے قبائل کے درمیان فائرنگ ہوئی جس میں خودکار ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔

لاڑکانہ ، بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے ، فائرنگ سے باپ ، بیٹا اور 2 بھائی جاں بحق

پولیس کے مطابق ایک گروہ کی جانب سے راکٹ حملہ بھی کیا گیا جس میں باپ بیٹا زخمی ہو گئے ،تصادم میں دونوں اطراف سے 37 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

 ڈپٹی کمشنر جاویداللہ کا کہنا ہے کہ فائر بندی کے لیے کوششیں جاری ہیں، گرینڈ جرگہ فریقین سے مذاکرات کر رہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More