سائبر کرائم کیس، رؤف حسن مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

اردو نیوز  |  Jul 25, 2024

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سائبر کرائم کیس میں تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن سمیت 9 ملزمان کا مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ہے۔

جمعرات کو جوڈیشل مجسٹریٹ محمد شبیر بھٹی نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے رؤف حسن سمیت 9 ملزمان کو تفتیش کے لیے تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے حوالے کر دیا۔

ان ملزمان کو گزشتہ روز اسلام آباد کے سیکٹر جی ایٹ میں واقع تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹریٹ سے حراست میں لیا گیا تھا۔

پیر کو اسلام آباد پولیس نے تحریک انصاف کے مرکزی دفتر پر چھاپے کے دوران ریکارڈ بھی قبضے میں لے لیا تھا۔

پولیس اہلکاروں نے مختصر وقت کے لیے پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کو بھی تحویل میں لیا تاہم بعد ازاں اُنہیں گھر جانے دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف نے کہا تھا کہ اسلام آباد میں سینٹرل سیکریٹریٹ پر پولیس نے چھاپہ مارا تھا۔ 

اسلام آباد پولیس کے سینیئر افسران اے ٹی ایس سکواڈ اور لیڈی پولیس اہلکاروں کے ہمراہ پی ٹی آئی مرکزی سیکریٹریٹ پہنچے تھے۔

پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس اپنے ہمراہ سیکریٹریٹ سے کمپیوٹرز سمیت اہم ڈیٹا لے کر گئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More