شرمیلا فاروقی اور امبانی ساتھ ساتھ.. وائرل تصویروں کے پیچھے اصل کہانی کیا ہے؟

ہماری ویب  |  Jul 25, 2024

گزشتہ روز پاکستان کی مشہور سیاست دان خاتون شرمیلا فاروقی بھارت کے رئیس ترین مکیش امبانی اور ان کی بیٹی ایشا امبانی کے ساتھ دیکھی گئیں. جن کی تصویریں اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہیں.

پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی اپنے شوہر اور بیٹے کے ساتھ پیرس کے ڈزنی لینڈ میں موجود تھیں جہاں مکیش امبانی اور ان کے گھر والے بھی تھے. اسی دوران خوشگوار موڈ میں چند تصاویر لی گئیں جنھیں بعد میں شرمیلا فاروقی کے شوہر حسام شیخ نے انسٹاگرام پر شئیر کیا.

حسام شیخ نے کیپشن میں لکھا کہ "مکیش امبانی کے ساتھ". تصویروں میں مکیش امبانی کو اپنی پوتی کے ساتھ اور شرمیلا فاروقی اور ان کے شوہر کو اپنے بیٹے کے ہمراہ دیکھا جا سکتا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ایک اتفاقیہ ملاقات تھی.

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More