فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں 15 لاکھ لیٹر صنعتی ایندھن لے جانے والا جہاز سمندر میں ڈوب گیا ہے۔
جہاز کے 17 رکنی عملے میں سے 16 کو کو بچا لیا گیا جبکہ ایک ابھی تک لاپتہ ہے ، حادثے کے بعد جہاز سے تیل کا اخراج شروع ہو گیا ہے۔
27 ارب روپے مالیت کی گاڑیوں سے لدا ہوا بحری جہاز ڈوب گیا
فلپائن کے وزیر نقل و حمل جیمی بوٹسٹا نے بتایا کہ فلپائن کے جھنڈے والے ایم ٹی ٹیرا نووا نامی جہاز کو پیش آنے والے حادثے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے۔
جیمی بوٹسٹا نے کہا کہ جہاز سے تیل سمندر کی سطح کے بڑے حصے پر پھیلنا شروع ہو گیا ہے۔ تیز ہوائیں اور اونچی لہریں ریسکیو کے کام میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔