پارٹی کے اتحاد کیلئے صدارتی دوڑ سے دستبردار ہوا: امریکی صدر

سچ ٹی وی  |  Jul 25, 2024

صدارتی انتخاب سے دستبرداری کے بعد قوم سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ جمہوریت کا دفاع سب سے زیادہ اہم ہے، میں نے جمہوریت کی مضبوطی کیلئے کام کیا۔

قوم سے اپنے خطاب میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ملک کو متحد رکھنے کا بہترین راستہ یہ ہے کہ قیادت نئی نسل کو سونپی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے اتحاد کیلئے صدارتی دوڑ سے دستبردار ہوا، کملاہیرس میں ملک اور پارٹی کو متحد رکھنے کی صلاحیت ہے ۔

اپنے خطاب میں امریکی صدر نے کہا کہ امریکا اس وقت فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے، اگلے چند مہینے ملک، قوم اور دنیا کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے اتحاد پرزور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں یہ فیصلہ کرنا ہے کہ کیا ہم اب بھی ایمانداری، شائستگی، احترام، آزادی، انصاف اور جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ اس موقع پر ہمیں اپنے ساتھ اختلاف کرنے والوں کو دشمن کے بجائے ہم وطن امریکی کے دور پر دیکھنا ہوگا، کیا ہم یہ کرسکتے ہیں؟

جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ وہ اپنی صدارت کی بقیہ مدت بطور صدر اپنے کام پر توجہ مرکوز رکھیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More