پیپلز پارٹی سے کسی غیر جمہوری قدم کی توقع نہ کی جائے، شیری رحمان

ہم نیوز  |  Jul 25, 2024

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما و سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی چھوٹا فیصلہ نہیں۔ پیپلز پارٹی سے کسی غیر جمہوری قدم کی توقع نہ کی جائے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما اور سینیٹر شیری رحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی پر پابندی چھوٹا فیصلہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی آپس میں ابھی مشاورت نہیں ہوئی۔ پیپلز پارٹی سے کسی غیر جمہوری قدم کی توقع نہ کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کیخلاف کھڑے نہ ہوئے تو حالات مزید بدتر ہوجائیں گے، حافظ نعیم الرحمان

شیری رحمان نے کہا کہ پابندی کے معاملے پر دلائل بھی سننے ہوں گے اور بحران کے دور میں ناپ تول کر قدم رکھنا چاہیے۔ پی ٹی آئی صرف اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More