اسرائیلی وزیر اعظم کی امریکہ آمد، یہودیوں کا احتجاج

ہم نیوز  |  Jul 25, 2024

واشنگٹن: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی امریکہ آمد پر یہودیوں کی بڑی تعداد نے احتجاج کیا۔ پولیس نے 200 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو امریکہ کے دورے پر پہنچ گئے ہیں۔ امریکہ آمد پر مختلف تنظیموں اور فلسطین کے حامی یہودیوں کی بڑی تعداد نے مظاہرہ کیا۔

مظاہرین کیپیٹل ہل کی عمارت میں گھس گئے اور اسرائیلی وزیر اعظم کے خلاف نعرے لگائے۔ مظاہرین نے اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی روکنے اور غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

پولیس نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی آمد کے موقع پر احتجاج کرنے والے 200 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔ کینن ہاؤس آفس کی عمارت کے باہر احتجاج جیوش وائس فار پیس نامی یہودی تنظیم نے کیا۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے قانون سازوں سے خطاب کرنے سے ایک روز قبل کانگریس کی عمارت میں یہودی تنظیم نے احتجاج کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کملا ہیرس کا صدارتی امیدوار کیلئے مطلوبہ حمایت حاصل کرنے کا دعویٰ

امریکی پولیس نے کہا کہ احتجاج سے قبل ہی مظاہرین کو خبردار کیا تھا کہ عمارت میں مظاہرہ کرنا غیر قانونی ہے اور اس پر اُن کے خلاف کارروائی ہو گی۔

عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن اسرائیلی وزیر اعظم سے جمعرات کو ملاقات کریں گے جبکہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم کی ملاقات بھی جمعہ کو ہو گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More