پی ٹی آئی کارکنان نے اداکار طاہر انجم کی پٹائی لگا دی

ہم نیوز  |  Jul 25, 2024

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان نے اداکار طاہر انجم کی پٹائی لگا دی۔

پنجاب اسمبلی کے باہر پی ٹی آئی کی جانب سے لگائے گئے بھوک ہڑتال کیمپ میں بیٹھے کارکنان نے معروف کامیڈین اور ن لیگ کلچرل ونگ کے رہنما طاہر انجم کی پٹائی کی۔

پی ٹی آئی کارکنان نے اداکار طاہر انجم پر الزام عائد کیا کہ وہ اپنی گاڑی میں بیٹھ کر ویڈیو بنا رہے تھے۔ طاہر انجم پر تشدد کرنے والی پی ٹی آئی کی خاتون ورکر کا کہنا تھا کہ طاہر انجم نے بانی پی ٹی آئی کو دہشتگرد کہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے ذمہ دار عمران خان ہیں، عظمی بخاری

طاہر انجم کا کہنا تھا کہ میں فنکار ہوں اور مسلم لیگ ن کلچرل ونگ کا سربراہ ہوں۔ میری پٹائی کی گئی اور کپڑے پھاڑ دیئے گئے۔ میں نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا نہ ہی ویڈیو بنائی۔

انہوں نے کہا میں اہلخانہ کے ساتھ تھا اور پی ٹی آئی والوں نے مجھ پر تشدد کیا۔ دہشتگردی کے اس وائرس کو ختم کرنا میرا مشن ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More