دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس میں پاکستان کس نمبر پر ہے؟

سچ ٹی وی  |  Jul 24, 2024

دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی نئی درجہ بندی جاری ہوگئی ہے جبکہ پاکستانی پاسپورٹ فہرست کے آخری پانچ ممالک میں شامل ہے اور سو نمبر پر آنے والے پاکستانی پاسپورٹ کے بعد دیگر نام خانہ جنگی والے ممالک کے ہیں۔

واضح رہے کہ ہینلے پاسپورٹ انڈیکس ہر سال دنیا کے تمام ممالک کے پاسپورٹس کی ویزا فری انٹری یا ویزا آن آرائیول بنیاد پر درجہ بندی کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سنگاپور کا پاسپورٹ فہرست میں پہلے نمبر پر ہے، جس کے ذریعے ایک سو پچیانوے ممالک کا سفر بنا کسی ویزا کیا جاسکتا ہے۔

علاوہ ازیں دوسرے نمبر پر جاپان فرانس، جرمنی، اٹلی اور اسپین کے پاسپورٹس ہیں۔ برطانوی پاسپورٹ چوتھے اور امریکی پاسپورٹ آٹھویں نمبر پر ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More