پی ٹی آئی پنجاب کا بھی عمران خان کی رہائی کیلئے علامتی بھوک ہڑتال کا اعلان

ہم نیوز  |  Jul 24, 2024

پاکستان تحریک انصاف پنجاب نے بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی تک آج سے علامتی بھوک ہڑتال کا اعلان کر دیا۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے اسمبلیوں میں آئے ہیں، آپ سمجھتے ہیں کہ ہمیں مریم نواز یا شریف خاندان کے خلاف احتجاج سے روک سکیں گے تو ایسا نہیں ہو گا۔

مخصوص نشستیں ، پی ٹی آئی کی 35 رکنی فہرست سامنے آ گئی ، قومی اسمبلی کیلئے 14 نام فائنل

انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 6 لگا کر دیکھیں، حکومت کو دن میں تارے نظر آ جائیں گے۔ چچا،بھتیجی کی حکومتوں کے دن گنے جا چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں ہمارے سیکرٹریٹ پر حملہ کیا گیا، اسپیکر پنجاب اسمبلی نے خود پریس کانفرنس کی ، آج تک کسی اسپیکر نے یہ کام نہیں کیا، آپ کسی کو خوش کرنے کے لیے اپنی شخصیت کو کیوں داغدار کر رہے ہیں۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More