شوگر ملز مالکان نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ کر دیا

ہم نیوز  |  Jul 24, 2024

شوگر ملز مالکان نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

شوگر ملز مالکان نے بجٹ میں 15 روپے فی کلوڈیوٹی کے بعد چینی کی قیمت بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ شوگر ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ایکس مل قیمت 140 کے بجائے 150 روپے فی کلو مقرر کی جائے۔

مرغی کا گوشت مزید 4 روپے سستا، انڈوں کی قیمت مستحکم

شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومت سے ساڑھے 8 لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت بھی مانگ لی ہے، شوگر ملز ایسوسی ایشن نے فوری طور پر 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے جبکہ آئندہ ستمبرمیں مزید ساڑھے تین لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی تجویز بھی دے دی۔

پانچ لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے سے 30 کروڑ ڈالر زرمبادلہ حاصل ہونے کا تخمینہ ہے، شوگر ایڈوائزری بورڈ چینی برآمد کرنے سے متعلق آئندہ اجلاس میں غور کرے گا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق نومبر تک ملک میں 15 لاکھ ٹن سرپلس چینی دستیاب ہوگی، حکومت ڈیڑھ لاکھ میٹرک ٹن چینی پہلے ہی برآمد کرنے کی اجازت دے چکی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More