بن مانس کون سا کام انسانوں کی طرح کرتے ہیں؟ نئی مماثلت سامنے آگئی

ہماری ویب  |  Jul 24, 2024

بن مانس ایسا جانور ہے جو اپنی بناوٹ کے علاوہ حرکات و سکنات سے بھی بہت حد تک انسانوں جیسا دکھائی دیتا ہے. اس کی ایک بڑی وجہ انسان اور بن مانس کے ڈی این اے میں 98 فیصد تک مماثلت ہے البتہ اب ایک نئی تحقیق سامنے آئی ہے جس میں نیا انکشاف کیا گیا ہے.

امریکہ کےاخبار’نیویارک پوسٹ‘ میں ریسرچ جرنل ’کرنٹ بائیولوجی‘میں شائع ہونے والی ایک حالیہ تحقیق کا حوالہ دیا گیا اور کہا گیا ہے کہ بن مانس بھی انسانوں کی طرح ایک دوسرے سے تیز رفتار کے ساتھ بات چیت کرتے ہیں.

تحقیق میں بتایا گیا ہے مل بن مانسوں کے بات چیت کرنے کا انداز بہت حد تک انسانوں جیسا ہے. سائنس دانوں کا تحقیق کے متعلق کہنا ہے کہ اس کے زریعے ارتقائی دور کے بارے میں معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں البتہ مزید بہتر تحقیق کے لئے بن مانسوں کے علاوہ دیگر جانوروں کے گفت و شنید کے انداز پر بھی غور کرنے کی ضرورت ہے.

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More