گلے ہوئے سستے کیلوں سے یہ مہنگی چیزیں بنائیں.. داغ لگے کیلوں سے بننے والی 3 آسان ڈشز

ہماری ویب  |  Jul 24, 2024

کیلے اپنے میٹھے ذائقے کی وجہ سے پسند تو بہت کیے جاتے ہیں البتہ یہ ایک یا دو دن بعد بہت زیادہ گل جاتے ہیں اور پھر کھانے کے قابل نہیں رہتے. آج کے آرٹیکل میں ہم آپ کو کچھ ایسی چیزیں بنانا سکھائیں گے جن سے آپ گلے ہوئے کیلوں کو استعمال کرسکتی ہیں..اس کے علاوہ بازار سے گلے ہوئے کیلے خرید کر بچوں کے لئے صحت بخش ڈشز بھی بنا سکتی ہیں. گلے ہوئے کیلے سستے ملتے ہیں جن سے آپ کی بچت بھی ہوجائے گی.

کیلے کی لسی

گلے ہوئے کیلوں کو دہی، دودھ اور الائچی کے ساتھ ملا کر گرائینڈ کر لیں اور کریمی اور تازگی بخش کیلے کی لسی تیار کرلیں. یہ گرمی کے لئے بہترین مشروب ہے.

کیلے کی روٹی بنائیں

زیادہ پکے ہوئے کیلے مزیدار روٹی بنانے کے لیے بہترین ہیں۔ بس انہیں میش کریں اور میدہ، چینی، انڈے اور مصالحے کے ساتھ مکس کریں، پھر ان کو بیک کر لیں.

اسموتھیز

اگر آپ کے پاس کیلے کو فوراً استعمال کرنے کا وقت نہیں ہے، تو ان کا چھلکا اتار کر کر چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ کر فریز کرلیں تاکہ بعد میں اسموتھیز کے لیے کام آسکیں°

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More