نیپالی ائیر لائن کا طیارہ ٹیک آف کے دوران کھٹمنڈو میں حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے۔
مقامی میڈیا کے مطابق کھٹمنڈو ائیر پورٹ پر ٹیک آف کے دوران حادثے کا شکار ہونے والے سوریا ائیر لائن طیارے میں عملے کے ارکان سمیت 19 افراد سوار تھے۔ حادثے کے فوری بعد طیارے میں آگ بھڑک اٹھی۔
نیپال طیارہ حادثہ:تمام ہلاک مسافروں کی لاشیں نکال لی گئیں
میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارہ حادثے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ، حادثے کے فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کرکے جہاز کے کپتان منیش سکایا کو ریسکیو کر کے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
حادثے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکی ہیں تاہم ساؤتھ ایشیا ٹائمز کے مطابق طیارہ ٹیک آف کے دوان پھسلن کے باعث حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہوا۔