ڈالر مزید مہنگا ، اسٹاک ایکسچینج میں 79 ہزار کی حد بحال

ہم نیوز  |  Jul 24, 2024

ڈالر کی مسلسل اونچی اڑان ، روپے کی قدر میں مزید کمی آ گئی ،دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 9 پیسے کا اضافہ ہو گیا، جس سے انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔

تاریخی بلندی کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر مندی کا رجحان

واضح رہے گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا ریٹ 278 روپے 41 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب بدھ کو اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، 100 انڈیکس میں 267 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 79 ہزار 254 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More