پیرس اولمپکس 2024: اسرائیلی کھلاڑیوں کو 24 گھنٹے سیکیورٹی فراہم کرنے کا اعلان

ہم نیوز  |  Jul 24, 2024

فرانس کی میزبانی میں ہونے والے پیرس اولمپکس کے دوران اسرائیل کے کھلاڑیوں کو 24 گھنٹے سیکیورٹی فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے شہر پیرس میں جمعے سے اولمپکس 2024 کا آغاز ہورہا ہے۔ ایسے میں انتظامیہ کی طرف سے سیکیورٹی خدشات کا اظہار کیا جا رہا ہے جس کی وجہ یوکرین اور غزہ میں جاری جنگیں ہیں۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کی حماس کے خلاف جنگ کی وجہ سے غزہ میں شدید تباہی ہوچکی ہے جسے فرانس میں بائیں بازو کے سیاسی حلقے شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم کا دورۂ امریکا، صدر بائیڈن اور ٹرمپ سے ملاقات شیڈول

اس حوالے سے فرانس کے وزیرِ داخلہ جیرالڈ دارمینن نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ کھیلوں کے مقابلوں میں اسرائیل کے کھلاڑیوں کو مسلسل سیکیورٹی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

دوسری طرف فرانس میں انتہائی بائیں بازو کے قانون سازوں کی جانب سے واضح اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کے کھلاڑیوں کو پیرس میں خوش آمدید نہیں کیا جائے گا۔ ان کی اولمپکس مقابلوں میں موجودگی کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More