وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا ، پی ٹی آئی پر پابندی کا معاملہ زیر غور لائے جانیکا امکان

ہم نیوز  |  Jul 24, 2024

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے جس میں پاکستان تحریک انصاف پر پابندی کا معاملہ زیرغور لائے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان، سابق صدر عارف علوی اور سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کیخلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی پر بھی غور کیا جا سکتا ہے۔

کابینہ اجلاس میں کئی وزارتیں اور محکمے ختم کرنے کا منصوبہ پیش کر دیا گیا

واضح رہے کہ وفاقی کابینہ کا منگل کو ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا تھا۔ چند روز قبل وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More