لاہور میں ٹرام سروس شروع کرنے کی منظوری

ہم نیوز  |  Jul 24, 2024

لاہور: پنجاب حکومت نے لاہور شہر میں ٹرام سروس شروع کرنے کی منظوری دے دی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے اجلاس میں لاہور میں ٹرام سروس شروع کرنے کی منظوری دی گئی۔

ذرائع کے مطابق ٹرام سروس لبرٹی، مین مارکیٹ، منی مارکیٹ اور ہالی روڈ تک چلائی جائے گی جبکہ ٹرام ٹوٹل 11 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں اس وقت سیکیورٹی اور معاشی چیلنجز ہیں، مصطفیٰ نواز کھوکھر

ٹرام کے راستے پر ہر ایک سے ڈیڑھ کلومیٹر کے فاصلے پر ایک اسٹاپ موجود ہو گا۔ پراجیکٹ چین اور فن لینڈ کی طرز پر بنایا جائے گا۔ ٹرام سروس شہریوں کو سفری سہولت فراہم کرنے میں مدد کرے گی۔

ٹرام سروس کے لیے ایم ایم عالم روڈ کو تبدیل کیا جائے گا جبکہ سڑک پر ٹائلز کو بھی استعمال کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More