سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2 ریکارڈ

ہم نیوز  |  Jul 24, 2024

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز اسلام آباد کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع سوات اور گردونواح میں 4.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

ڈالر مہنگا، دیگر کرنسیاں سستی ہو گئیں

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 182 کلو میٹر تھی جبکہ م زلزلے کا مرکز پاک، افغانستان ،تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا، تاحال واقعے میں کسی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سوات اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ گہرائی 205 کلو میٹر تھی اورمرکز ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More