چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے قومی خزانے کے ایک ارب روپے بچالیے

ہم نیوز  |  Jul 23, 2024

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے اضافی اخراجات پر نوٹس لے لیا۔

رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کے اقدامات سے قومی خزانہ کو ایک ارب روپے کی بچت ہوئی۔ لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار کا کہنا ہے کہ پنجاب کی ماتحت عدالتوں میں ویڈیو لنک کے لیے اضافی آلات کی خریداری کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا ہے،پنجاب کے سیشن ججز کے پاس پہلے سے ویڈیو لنک سسٹم ہیں۔

غیرملکی انفلوئینسر پاکستان میں سستا ترین ہوٹل کا کمرہ دیکھ کر حیران

رجسٹرار کے مطابق پنجاب کی تمام ماتحت عدالتوں میں ویڈیو لنک سے متعلق سماعت جاری ہے، ماتحت عدلیہ کے ججز کے پاس لیپ ٹاپ اور وائی فائی کی سہولت بھی موجود ہے لہذا ویڈیو لنک سے متعلق نئے آلات کی خریداری کی ضرورت نہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More