بانی پی ٹی آئی نے بالآخر 9مئی سانحے کا اعتراف کرلیا،عطا تارڑ

ہم نیوز  |  Jul 23, 2024

وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے بالآخر 9مئی سانحے کا اعتراف کرلیا، 9مئی کو200سےزائد فوجی تنصیبات اور جی ایچ کیو پر حملے کیے گئے۔

وفاقی وزیر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تحریک انصاف (پی ٹی آئی )نے ہمیشہ نفرت کی سیاست کی ہے، بانی پی ٹی آئی نے بالآخر 9مئی سانحے کا اعتراف کرلیا ہے ، ان کی سیاست ہمیشہ شرپسندی کے اردگرد گھومتی ہے۔

ڈالر مہنگا، دیگر کرنسیاں سستی ہو گئیں

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے ہمیشہ لاشوں پر سیاست کی ہے، 9مئی کو200سےزائد فوجی تنصیبات اور جی ایچ کیو پر حملے کیے گئے، زمان پارک دہشت گردوں کا تربیتی ہیڈکوارٹر بنارہا۔

وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ زمان پارک میں پیٹرول بم تیار کیے جاتے تھے اور ریاست پر حملوں کی تربیت دی جاتی تھی ، پی ٹی آئی کی جانب سے آئی ایم ایف کو خط لکھنے،سائفر لہرانے کی سازش اورشہدا کی بے حرمتی کی گئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More