خیبرپختونخوا حکومت نے وفاق طرز پر سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کردیا

ہم نیوز  |  Jul 23, 2024

خیبرپختونخوا حکومت نے وفاق طرز پر سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کردیا۔

وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا نے ایڈ ہاک ریلیف الائونس کا اعلامیہ جاری کردیا۔

حکومت اور فلور ملز مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب

اعلامیہ کے مطابق سکیل 1سے 16 تک 25 فیصد ،سکیل  17 سے 22 تک 20فیصد اضافہ کیا گیا ہے ، اسی طرح ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 15 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے۔

محکمہ خزانہ کے مطابق اضافے کا اطلاق جولائی کی تنخواہوں اور پنشن میں کیا جائے گا،یاد رہے خیبرپختونخوا حکومت نے حالیہ بجٹ کے دوران تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More